جب تک عمران خان سے عوام استعفٰی نہیں لے لیتے تحریک جاری رکھیں گے، احسن اقبال

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپنی تحریک اس وقت جاری رکھیں گے جب تک عمران خان سے عوام استعفٰی نہیں لے لیتے۔

نارووال میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، آج کوئی بھی شخص اپنے وسائل میں رہ کر اپنا بجٹ نہیں چلا سکتا، جن لوگوں نے نئے پاکستان کے نام پر ووٹ دیا تھا، وہ عمران خان کا احتساب کریں کہ اس نے ان کے ساتھ دھوکہ کیوں کیا ہے؟ نیا پاکستان کا خواب بیچ کر انہیں ڈراونا پاکستان کیوں دکھایا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنی تحریک اس وقت جاری رکھیں گے جب تک عمران خان سے عوام استعفٰی نہیں لے لیتے، حکومت کی نااہلی کی سزا آج گھر گھر عوام اور صنعتوں کو مل رہی ہے، حکومت نے 39 مہینوں میں 16 ہزار ارب روپے قرض لے کر ایک اینٹ نہیں لگائی، یہی قرض آنے والی حکومتوں کے لئے پھانسی کا پھندا ہوگا،

رہنما مسلم لیگ (ن) ہر شعبے میں حکومت کی کرپشن کے اسکینڈل آ چکے ہیں، کویڈ کے نام پر 40 ارب روپے کا حکومت گھپلا کر چکی ہے، آئی ایم ایف کے دباؤ پر رپورٹ جاری کی جاتی ہے، اس رپورٹ کو 6 ماہ سے چھپایا جا رہا تھا لیکن نیب نے آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے ۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More