پاکستان میں عمران خان کےمقابلےکا کوئی لیڈر نہیں، فوادچوہدری

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

 فوادچوہدری کا کہناہے کہ ملک میں عمران خان کےعلاوہ کوئی لیڈر نہیں،ان کےعلاوہ با قی بونےہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پنڈدادنخان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار،2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے، اگلےانتخابات میں بھی عمران خان کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے، پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہے، پورے پاکستان میں اگر کوئی ٹکٹ دینے کے پوزیشن میں ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جہلم کیلئے ایک اور تحفہ القادر یو نیو رسٹی کا قیام ہے یہ یونیورسٹی سوشل سائنسز میں ایک نئی جہت کا آضافہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ امید ہے یہ ایک ایسی عالمی درسگاہ بنے گی جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے علوم کے اسکالرز پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان @ImranKhanPTI کا جہلم کیلئے ایک اور تحفہ القادر یونیورسٹی کا قیام ہے، یہ یونیورسٹی سوشل سائنسز میں ایک نئ جہت کا آضافہ کرے گی، امید ہے یہ ایک ایسی عالمی درسگاہ بنے گی جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے علوم کے اسکالرز پیدا ہوں گے https://t.co/VoJNzEwJYJ— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2021

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More