ایتھوپیا کے حملے میں 21 سوڈانی فوجی جاں بحق

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

سوڈانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی سرحدوں پر ایتھوپیا کی افواج کی طرف سے کل ہفتے کو ہونے والے حملے میں ان کے 21 فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

العربیہ نے سوڈان کے افواج کے ذرائع سے لکھا کہ سوڈانی فوج نے برکات نورین کے مشرق میں 17 کلومیٹر میں ملاکاوا کی بستی میں سوڈانی سرزمین پر ایتھوپیا کی افواج اور امہرا ملیشیا کی حملے کو پسپا کیا تاہم جھڑپوں میں  21سوڈانی فوجی مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کی نئی دراندازی کا مقصد امہرا کے بڑے کسانوں کی مدد کرنا ہے جو سوڈانی کے اندر لگ بھگ 10 ہزار ایکڑ زمین کی کٹائی پر کا کام کر رہے ہیں، اور دوسرا ٹیگرائے لبریشن فرنٹ ایتھوپیا کےخلاف بحر دار کے علاقے میں پیش قدمی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔

دوسری طرف سوڈان میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے درجنوں افسران کو ریٹائر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز سوڈان کی خود مختار کونسل کے نائب سربراہ محمد حمدان دقلو یہ باور کرا چکے ہیں کہ سوڈان میں عسکری جُزو سیاسی اقتدار میں کوئی غرض نہیں رکھتا ہے۔

سوڈانی حکام کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ فوجی ، سیکورٹی اور پولیس اداروں میں قائدانہ منصبوں پر فائز شخصیات کو ہٹانے کا مقصد ذمے داریوں کا تعین ہے۔ حمیدتی نے زور دیا کہ خود مختار کونسل کا مقصد سوڈان میں آزاد اور شفاف انتخابات کرانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More