اداکار ٹام کروز کا جہاز پر خطرناک اسٹنٹ

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے ہوائی جہاز کے پر سے لٹک کر فلم کے لیے خطرناک اسٹنٹ دے کر سب کو حیران کر دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹام کروز کو ہفتے کے روز ایک خاص جرات مندانہ اسٹنٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ٹام کروز نے یہ اسٹنٹس اپنی نئی فلم ’مشن ایمپاسبل7‘ کے لیے عکس بند کے لیے کروائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں انہیں ایک چھوٹے ہوائی جہاز کے بازو پرچڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تصاویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز کے جہاز سے لٹکے ہوئے ہی جہاز پلٹا اور اداکار اس پر الٹے لٹکے ہوئے ہیں۔

ٹام کروز کو ان تصاویر میں خاکی رنگ کا حفاظتی سوٹ پہنے نظر آرہے ہیں، تاکہ انہیں ہوا کےدباؤ سے گرنے سے بچایا جا سکے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More