ظہیر عباس کی وزیر اعظم کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس ختم کرنے کے فیصلے کی مخالفت

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے وزیر اعظم عمران خان کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس ختم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

ظہیر عباس نے کہا ہے کہ  ماضی میں میرا اور عمران کا یہی جھگڑا رہتا تھا کہ وہ ڈیپارٹمنٹس کو پسند نہیں کرتے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان کو یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ ڈپارٹمنٹس سے لوگوں کی روزی چل رہی تھی اس بارے میں دوبارہ سوچنا چاہیے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ عمران خان کو اسپورٹس کیلئے کچھ نا کچھ ضرور اچھا کرنا چاہیے تاکہ ان کو دنیا یاد رکھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بہت امید ہے کہ وہ کرکٹ کیلئے بہتر کام کرینگے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی پرفارمنس دکھارہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بعد یقین ہے کہ پاکستان ٹیم اب ٹیسٹ سیریز بھی جیت لے گا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More