اليکشن کميشن ووٹرز کوپيسےدينےکانوٹس لے،فواد چوہدری

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن ليگ دھاندلی کی پيداوار ہے اليکشن کميشن ووٹر کو پيسے دينے کے مبینہ ویڈیو کانوٹس لے۔

جہلم ميں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن ليگ کا ووٹ کو عزت دينے کا نعرہ کافي مقبول ہوا مگر آج وہي اُن کے گلے بھي پڑتا دکھائي دے رہا ہے۔ کہا دوہزار روپے ميں ووٹ خريدنا کيا ووٹ کو عزت دينا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدليہ پر دباؤ اور فوج کو بليک ميل نہيں کيا جاسکتا نواز شريف اور مريم نواز يہ خيال چھوڑ ديں۔ جائيدادوں کی رسيديں دے ديں يا پيسے ورنہ دوسری صورت میں ان کے پاس جيل جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہيں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقابلے کا کوئی ليڈر ہی نہيں اگلے5سال بھی تحريک انصاف کی حکومت ہوگی۔

خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ اين اے ايک سو تينتيس ميں ووٹر کو پيسے دينے کی مبینہ وڈيو سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماوں نے اپنی توپوں کا رُخ اپوزيشن کيطرف موڑ ديا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے بھی ٹویٹر پر مذکورہ ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More