روبوٹ کمپنی کو ہے انسانی شکل کی تلاش، معاوضہ سن کر آپ ہوجائنگے حیران

بول نیوز  |  Dec 01, 2021

پروموبوٹ نامی کمپنی اپنے نئے روبوٹس کے لئے انسانی شکل کی تلاش کرہی ہے جس کے لئے بھاری معاوضہ بھی ادا کیا جائیگا۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی 2023 میں اپنے انسانی دوست روبوٹس کی ایک سیریز لانچ کرنے والی ہے جس کے لئے کمپنی کو ایک انسان شکل کی ضرورت ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے روبوٹس کو کوئی بھی شکل دے سکتے ہیں اور چونکہ یہ انسان دوست ربوٹس ہیں تو انہیں شکل بھی انسانی دینا چاہتے ہیں۔

 

Meet the robot that can speak correctly and well. A special technology based on a microphone array and new software for speech processing changed the idea of human-robot interaction. pic.twitter.com/YHIDOngC7P

— promobot (@promobot) November 4, 2021

کمپنی کو اس کے لئے ایک انسان کا چہرہ خریدنے کی اشد ضروت ہے اور جس کے لئے ادارہ بھاری رقم بھی ادا کریگا۔

کمپنی کی جانب سے روبوٹس کو شکل دینے والے شخص کو ادا کیا جانے والا معاوضہ پاکستانی 3.5 کروڑ ہونگے لیکن اس شخص کی عمر 25 سال سے زائد ہونے کی شرط لازمی ہے۔

اس کے لئے کوئی جنس مقرر نہیں کی گئی ہے بلکہ کوئی بھی اس کے لئے درخواست جمع کرواسکتا ہے۔

خوش نصیب درخواست گزار کو پہلے اپنے چہے اور جسم کا 3ڈی ماڈل دینا ہوگا کمپنی کو اپنی آواز دینے کے لئے 100 گھنٹے کے دوارنئے میں بولنے کا ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔

تاہم آخر میں اس شخص سے ایک معاہدہ پر دستخط لئے جائنگے جو کہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ آپ کا چہرہ آنے والے وقتوں میں روبوٹس کی صورت میں استعمال کیا جائیگا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More