فرانس میں 2024 میں اڑن ٹیکسیوں کی پرواز شروع ہوجائے گی

بول نیوز  |  Dec 01, 2021

تازہ خبر یہ ہے کہ 2024 کے موسمِ گرما کے اولمپکس میں پیرس جانے والے شائقین اڑن ٹیکسیوں کے ذریعے کھیل کے میدان تک جاسکتے ہیں۔

اس ضمن میں اگلے چند ماہ میں پیرس کے نواح میں ڈرون ٹیکسیوں کی آزمائش شروع کی جائے گی۔ 2024 کے لیے چارلس ڈی گیل اور لی بورکے ہوائی اڈوں کے درمیان ڈرون ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔ لیکن یہ ایک بہت بڑا  منصوبہ ہے جس میں کئی اہم ڈرون کمپنیاں شامل ہوں گی۔

مشہور ڈرون ساز کمپنیوں میں وولو کوپٹر، ایئربس، ورٹیکل ایئرواسپیس اور جوبی ایوی ایشن جیسے ادارے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سب ڈرون کسی رن وے کے بغیر اڑیں گے جنہیں ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ سواریاں بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن اولمپک شائقین کے لیے بہت سے مقامات پر ہیلی پیڈ بھی بنائے جائیں گے

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More