ایل پی جی ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی

بول نیوز  |  Dec 04, 2021

لاہور: ایل پی جی ڈیلرز نے 10 دسمبر کو ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

ایل پی جی ڈیلرز عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کے دباوں پر ایل پی جی پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لی گئی تو 10 دسمبر کو ہڑتال کریں گے، ایل پی جی گیس غریب کا ایندھن ہے، 10 دسمبر کو فیصل آباد میں ہڑتال کریں گے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 14روپے فی کلو کمی ہوئی لیکن درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی دی گئی چھوٹ واپس لی جا رہی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 14روپے فی کلوکمی سے  گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 169 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 650 روپے کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی دی گئی چھوٹ واپس لینے سے قیمت کے کم کرنے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی217 روپے فی کلو اوت 203 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ  گھریلو سلنڈر 2 ہزار 390 روپے کا ہوگیا ہے اور کمرشل سلنڈر9 ہزار 197 روپے کا ہوگیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More