سانحہ سیالکوٹ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اور غم کی وجہ ہے ، شہباز گل

بول نیوز  |  Dec 04, 2021

شہباز گل نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اور غم کی وجہ ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی لگاتار ڈائیریکٹ آپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور  آئی جی پنجاب شاباش کے مستحق ہیں کے اس سارے واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان صبح 4 بجے گرفتار ہو چکے ہیں۔

کل ہونے والا واقعہ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اور غم کی وجہ ہے۔وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی لگاتار ڈائیریکٹ آپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب شاباش کے مستحق ہیں کے اس سارے واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان صبح 4 بجے گرفتار ہو چکے ہیں-

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 4, 2021

 واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں اجلاس ہوا تھا جس میں سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا جائزہ لیا گیا اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ بعد ازاں رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوادی گئی۔

اجلاس کے دوران تفتیشی افسران نے بتایا تھا کہ سری لنکن منیجر فیکٹری میں نظم و ضبط کے پابند تھے، ان کی اس پابندی کے باعث کئی فیکٹری ملازمین ان کے خلاف تھے، چند روز میں غیر ملکی افراد کا ایک وفد فیکٹری کا دورہ کرنے آنے والا تھا، اس حوالے سے انہوں نے تمام مشینوں کی صفائی کرنے اور غیر ضروری چیزوں کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

سری لنکن مینیجر نے ایک پمفلٹ کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی جس میں مبینہ طور پر مذہبی تحریر درج تھی، واقعے کی بنیادی وجہ یہی بات بنی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More