انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کو چند منٹوں کےلیے اپنی جگہ کیوں بدلنی پڑی؟

بول نیوز  |  Dec 04, 2021

خلاء میں موجود انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کو مدار میں موجود خلائی کچرے کی وجہ سے اچانک اپنی جگہ تبدیل کرنی پڑ گئی۔

جمعے کے روز اسپیس اسٹیشن کو وقتی طور پر امریکی لانچ وہیل سے بچنے کے لیے اپنی جگہ تبدیل کرنی پڑی۔

روسی اسپیس ایجنسی کے سربراہ ڈمٹری روگوزِن کے مطابق خلائی اسٹیشن 1994 میں بھیجے گئے امریکی لانچ وہیکل کے سامنے آ جانے پر تین منٹ سے کم مدت کے لیے 310 میٹر نیچے ہوا۔

روگوزِن نے مزید کہا کہ ایسا کرنا 8 دسمبر کو متوقع سویوز MS-20 کی لانچ کو متاثر نہیں کرے گا۔

ضائع شدہ لانچ وہیکل یا اسپیس کرافٹس کے حصوں پر مشتمل خلائی کچرا خلاء میں تیر رہا ہے اور سیٹلائیٹس یا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ٹکرانے کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

خلائی کچرے کے سبب گزشتہ منگل کو ناسا نے اسپیس واک مشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس مشن کے تحت خلاء بازوں نے اسٹیشن کے خراب اینٹینا کو بدلنا تھا۔

امریکی حکام نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس کی جانب سے کیے جانے والے اینٹی سیٹیلائیٹ میزائل کے تجربے نے زمین کے گرد نچلے مدار میں ملبا پھیلا دیا ہے جس سے آئی ایس ایس کو خلائی سرگرمیاں کرنے میں سالوں تک مشکلات کا سامنا رہے گا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More