شاہ محمود قریشی کل برسلز پہنچیں گے

بول نیوز  |  Dec 05, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  6 دسمبر سے 8 دسمبر تک برسلز کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یورپین یونین کے ساتھ مذاکرات کے لیے کل یورپین دارالحکومت برسلز پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کو اس دورے کی دعوت بلجئیم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ صوفی ولیمز نے دی تھی ، اس 3 روزہ دورے میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یورپین یونین، نیٹو اور بیلجیئم کے ساتھ مختلف مراحل کے مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ وزیر خارجہ دورے کے دوران یورپی یونین کے نمائندے کے ساتھ یورپی یونین اور پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے چھٹے اجلاس میں نمائندگی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بیلجیئم کے ارکان پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ ملیں گے، یہ ملاقاتیں بیلجیئم میں کورونا وائرس کی صورتِ حال میں اجتماع کی نئی حکومتی بندشوں کے تناظر میں ایڈجسٹ کی جائیں گی جبکہ وزیر خارجہ بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بلجییم کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، ان تعلقات کی بنیاد باہمی احترام,  قریبی تعاون اور جمہوریت پر ہے۔

عاصم افتخار احمد کا کہناتھا کہ پاکستان اور یورپی یونین نے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر 2019 میں دستخط کئے تھے، برسوں پر محیط باہمی شراکت داری سیاسی، اقتصادی،تجارتی،  تعلیمی, ثقافتی اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں مستحکم ہوئی ہے۔

  ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد  کا مزید کہناتھا کہ یورپی یونین اور پاکستان میں تجارت کا حجم 10.88 بلین ڈالر ہے،982 ملین امریکی ڈالرز کے تجارتی حجم کے ساتھ بلجئیم یورپی یونین میں پاکستان کا 5واں بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More