لنکن پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی

سماء نیوز  |  Dec 05, 2021

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو زندہ جلائے جانے کے واقع کے بعد لنکن پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

سری لنکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں لنکن شہری کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لنکن پریمیئر لیگ میں 9 پاکستانی کھلاڑیوں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہورہا ہے۔

ایل پی ایل میں شریک کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، محمد عامر، شعیب ملک وہاب ریاض، صہیب مقصود، انور علی، محمد عرفان، عثمان شنواری اور احمد شہزاد سے معاہدہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ لنکن پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ گال گلیڈی ایٹرز اور جافنا کنگز کی ٹیموں مابین کھیلا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More