کوئٹہ: تنخواہیں دینے کے بعد بھی شہر میں صفائی نہیں ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بول نیوز  |  Dec 05, 2021

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدّوس بزنجو کا کہنا تھا کہ حلف لینے کے روز ہی کہا تھا صفائی میں وقت لگے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تین سال سے لوکل گورنمنٹ کے تنخوایوں کے پیسے بند تھے، تین سال سے تنخواہیں بند تھیں، ان کا بھی کوئی قصور نہیں ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا، لوکل گورنمنٹ کے تنخواہوں کے لیے آج فنڈز ریلیز کردیں گے۔ تنخواہیں دینے کے بعد بھی شہر میں صفائی نہیں ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ کو بند کیا تھا، کوشش کررہے ہیں کہ ڈاکٹروں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر کا مسئلہ جولائی سے چل رہا ہے، اس کو بھی جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری حکومت آنے سے پہلے ہر جگہ دھرنے چل رہے تھے۔

قبل ازیں، میرعبد القدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل کو صحیح سمت میں ڈال کر اسے متوازن بنایا جائے گا، کسی بھی علاقے اور حلقے سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، عوام کا مفاد اور ان کی عزت و احترام سب سے زیادہ مقدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 فیصد سے زائد چیک پوسٹوں کو ختم کر کے سرحدی تجارت کو کھول دیا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More