سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس کا انعقاد

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

سعودی دارالحکومت میں “ریاض بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے دانش وروں اور اداروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، ریاض فلسفہ کانفرنس میں روزانہ ایک ہزار 500 سے زیادہ مہمان آئیں گے جن میں ماہرین تعلیم، طلبہ، ثقافتی رہنما اور پبلشرز شامل ہیں۔

کانفرنس کا مقصد فلسفہ ماہرین کے درمیان تجربات، اکیڈمک اور پرفیشنل تعاون کو فروغ دینا اور سرکاری اور نجی کے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان تزویراتی شراکت داری قائم کرنے کی کاوش ہے۔

رواں ماہ 8 سے 10 دسمبر کے دوران میں ہونے والی اس کانفرنس کو “افکار کا میلہ” کا عنوان دیا گیا ہے، کانفرنس میں مختلف انسانی سرگرمیوں کا اہم فلسفے کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔

یونیورسٹی آف پریٹوریا، ہارورڈ یونیورسٹی، دی یونیورسٹی آف ٹورن، ایس او اے ایس، قاہرہ یونیورسٹی، کنگ سعود یونیورسٹی سمیت دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے معروف فلسفی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

ایونٹ میں مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے زیراہتمام نمائشی سٹینڈز بھی پیش کیے جائیں گے اورمتعدد تجرباتی سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں پڑھنے والے گاؤں، اور بچوں کا زون شامل ہے جو کہ اگلی نسل میں فلسفیانہ فکر کی قدر کو ابھارنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More