چوری شدہ کریڈٹ کارڈ بیچنے والی دنیا کی سب سے بڑی ڈارک ویب ریٹائر

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

ڈارک نیٹ پر چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کی معلومات فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ UniCC نے کروڑوں ڈالر کمانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈارک نیٹ پر روزانہ ہزاروں کریڈ ٹ کارڈ فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے ایڈمنسٹریٹرز نے 358 ملین ڈالر کمانے کے بعد ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

UniCC نامی ویب سائٹ کے نامعلوم مالکان کی جانب سے ڈارک نیٹ فورمز پر روسی اور انگریزی زبان میں مذکورہ پوسٹ کی گئی ہے’ ہم اپنے کاروبار کی ترقی میں جرائم پیشہ برادری کے شکر گزار ہیں۔ اب ہم جوان نہیں رہے اور ہماری صحت طویل وقت تک اس طرح کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی لہذااب ہمارے رخصت ہونے کا وقت آگیا ہے۔ ‘

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ڈارک نیٹ پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کئی ویب سائٹ نامعلوم وجوہات کے سبب رضاکارانہ طور پر بند ہوچکی ہیں۔ چھے ماہ قبل مارکیٹ لیڈر سمجھی جانی والی ویب سائٹ جوکرز اسٹاش بھی رضاکارانہ طور پر بند کر دی گئی تھی۔

کرپٹو کرنسی کے کاروبار پر نظر رکھنے والی برطانوی کمپنی Elliptic کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں UniCC کوکرپٹو کرنسی کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی ادائیگیوں کے شواہد ملے ہیں۔

Elliptic کے ریسرچرز کا کہنا ہے کہ UniCC کوبٹ کوائن، لٹ کوائن، ایتھر اور ڈیش کے ذریعے مجموعی طور پر 358 ملین ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

2013 میں فعال ہونے والی UniCC نئے چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کی فروخت کرنے والی ڈارک نیٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ رہی، جہاں روزانہ آن لائن ریٹیلرز، بینکوں اور مالیاتی کمپنیوں سے چرائی گئی کریڈٹ کارڈز انفارمیشن کو فروخت کے لیے پیش کیا جاتا تھا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More