لاکھوں موبائل فون کو نشانہ بنانے والا’ فلو بوٹ‘ وائرس دوبارہ سرگرم

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

 دنیا بھر کے لاکھوں اینڈروئیڈ فونز کو اپنا نشانہ بنانے والا وائرس ’ فلو بوٹ‘ دوبارہ سرگرم ہوگیا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کےماہرین کا کہنا ہے کہ فلو بوٹ مالویئر( کسی کمپیوٹر سسٹم تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے، نقصان پہنچانے یا اس کے افعال میں گڑبڑ پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا خصوصی سافٹ ویئر)ایک بار پھر استعمال کنندگان کوایس ایم ایس کے ذریعے اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ وائرس مختلف پیغامات کے ساتھ تسلسل سے استعمال کنندگان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس بھیجتا ہے اور اگر کوئی صارف اس لنک پر کلک کردے تو یہ وائرس ایک نئی ویب سائٹ پر منتقل کردیتا ہے جس میں استعمال کنندہ سے ایک ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

وائرس پر مشتمل اس ایپ کوڈاؤن لوڈ کرلے تو پھر ہیکرز اس کے موبائل میں موجود تمام نجی معلومات( محفوظ کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ نمبر، شناختی دستاویزات اور دیگر حساس ڈیٹا) چرا لیتے ہیں۔

 سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ وائرس اب تک دنیا بھر میں مشکوک ویب سائٹ لنکس کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیج کر لاکھوں اسمارٹ فون صارفین کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے۔

 

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More