بگ بیش لیگ: حارث کا سفر اختتام پذیر

سماء نیوز  |  Jan 14, 2022

بگ پیش لیگ (بی بی ایل) کے 5 میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف وطن واپس آرہے ہیں۔

بی بی ایل کے گیارویں ایڈیشن میں قومی فاسٹ بولر میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے تھے، انہوں نے 5 میچز میں 7.85 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جارحانہ بالنگ سے شہرت پانے والے حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد کووڈ-19 جشن کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

حارث رؤف نے 8 ون ڈے اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ 2020 میں انہوں نے دونوں فارمیٹ میں ڈیبیو میچ کھیلا۔

دوسری جانب بی بی ایل میں فخر زمان کے علاوہ شاداب خان، حارث رؤف اور محمد حسنین بالترتیب سڈنی سکسرز، میلبرن سٹارز اور سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کررہے تھے۔

حارث کا ڈیبیو، میلبرن کی امید پر پورا نہ اتر پائے

واضح رہے کہ حارث بگ بیش لیگ کے 3 سیزن میں 18 میچز کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے 30 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، فاسٹ بولر کو بی بی ایل میں ہیٹرک کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More