شادی کے 4 ماہ بعد ہی پاکستانی کی معروف اداکارہ نے علیحدگی اختیار کر لی

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

پاکستان  کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بینش راجا نے طلاق کے حوالے سے ایک اہم پوسٹ شیئر کر دی ہے۔

2021 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ بینش راجا کی طلاق ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Beenish Raja (@beenishraja_official)

اداکارہ بینش راجا بینش راجا نے ’طلاق‘ کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ بیشک عورت کو خمیدہ پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے اور اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے۔

 لہٰذا اگر وہ غلطی کرے تو اسے اس انداز میں نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو، اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ دوسری صورت میں آپ اسے توڑ دیں گے اور اس کا ٹوٹنا، اس کی طلاق کا سبب بنے گا۔

دوسری جانب اداکارہ نے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئیں تمام تر سیلفیز کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیاہے۔

اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔

اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔

بینش راجا نے 2016 میں مقبول ترین ڈرامے سنگِ مرمر سے اداکارہ کا آغاز کیا۔

بعد ازاں انہیں یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی ادکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More