بہاولپور: ٹریلر اور رکشے میں تصادم، 4 بچے جاں بحق

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

بہاولپور میں نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بچوں سے بھرے چنگچی رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ ریسکیو ٹیم موقع پر موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اذا مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ کے قریب ٹریلر کی رکشہ کو ٹکر سے 4بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار نے افسوسناک واقعے کے بارے میں کمشنر بہاولپور اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کی ہدایت دی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More