پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، 500 لیٹر مضر صحت دودھ تلف

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ان ایکشن رہتے ہوئے راولپنڈی اور جہلم میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدید ترین موبائل ٹیسٹنگ مشینوں سے 28120 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد 500 لٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا ہے۔

جہلم میں 4000 لیٹر دودھ کا معائنہ کرکے 1100 لٹر ملاوٹ زدہ دودھ تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا جبکہ ناقص دودھ منڈی بہاوالدین سے راولپنڈی سپلائی کیا جا رہا تھا۔

رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی، ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں اور دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More