امریکی نوجوان کی لڑکیوں کی وفاداری کا امتحان لےکر ہزاروں ڈالر کی کمائی

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

امریکا کے ایک نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے لوگ اپنی گرل فرینڈز کی وفاداری کا امتحان کے لئے ہزاروں ڈالر کا معاوضہ دیتے ہیں۔

امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زیوئیر لونگ کا کہنا ہے کہ ایسے مردوں کی کمی نہیں جنہیں ہمیشہ یہ شک رہتا ہے کہ ان کی گرل فرینڈ اس کے علاوہ دیگر مردوں سے بھی چکر چلا رہی ہیں۔

زیوئیر کا کہنا ہے کہ ایسے شکی افراد اپنی گرل فرینڈ سے متعلق تحقیقات کے لیے مجھ سے رابطہ کرتے ہیں۔

زیوئیر کا کہنا تھا کہ وہ ان مردوں کی گرل فرینڈ سے رابطہ کرتے ہیں اور اپنے جال میں پھانسنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ لڑکی کی وفاداری جان سکے۔

زیوئیر کا کہنا تھا کہ اس کی جانب سے کئے گئے رابطوں اور لڑکی کے جوابات کو دیکھتے ہوئے وہ اپنے گاہک کو بتاتے ہیں کہ ان کی گرل فرینڈ ان سے کتنی وفادار ہے۔

زیوئیر کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی مرد سے ان کی گرل فرینڈ کی وفاداری کا امتحان لینے کا معاوضہ لیتے ہیں اور یہ اس مرد کی مالی حیثیت کے مطابق ہوتا ہے۔ عام طور پر زیویئر کو ایک گاہک سے ہفتے کے 2 ہزار ڈالر (ساٹھے 3 لاکھ پاکستانی روپے) مل جاتے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More