کترینہ نے سلمان خان کو اپنی شادی پر کیوں نہیں بلایا؟ آیوش شرما نے بتادیا

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ سال اداکار وکی کوشل کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

اداکارہ کی شادی بہت عالیشان انداز میں منعقد کی گئی تھی جس میں صرف قریبی دوستوں او خاندازن کے افراد شامل تھے۔

اس شادی کے متعلق خیال کیا جارہا کہ چونکہ سلمان اور کترینہ کی دوستی بہت پرانی اور گہری  ہے تو اداکارہ انہیں اپنی شاد پر بھی مدعو کریں گی لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

اس حوالے سے بہت سے سوام کیے گئے اور بہت سے اندازے بھی لگائے گئے لیکن اس معاملے سے متعلق سلمان خان کے بہنوئی نے بہت اچھا جواب پیش کیا ہے۔

اداکار آیاش شرما نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کا ہماری فیملی کے ساتھ رشتہ بہت گہرا اور پرانہ ہے لیکن اپنی شادی میں ہمیں نا بلانا وہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے کیونکہ یہ ان کی زندگی کا اور ان کی فیملی کا خاص موقع تھا اور ہر کسی کو یہ دن اپنی مرضی سے گزارنے کا حق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری پوری فیملی کترینہ کیف کے لئے دعا گو ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More