آنے والے دنوں میں گندم اور آٹے کا بحران آئے گا ، احسن اقبال

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں گندم اور آٹے کا بحران آئے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان لائنوں میں لگے ہوئے ہیں اور حکومت نے کھاد اسمگل کرا دی ، آنے والے دنوں میں گندم اور آٹے کا بحران آئے گا ، وزیر کہیں گے زیادہ روٹیاں کھانے سےآٹا بحران ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کہا گیا ہے کہ اب اپ اسٹیٹ بینک سے سستا قرضہ نہیں لے سکتے ، حکومت اب کمرشل بینکوں سے قرضہ لے گی،  اسٹیٹ بینک کی خودمختاری داؤ پر لگا دی گئی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے قانون میں سقم پر حکومت کے پاس وضاحت موجود نہیں ، اسٹیٹ بینک کا گورنر یا ڈپٹی گورنر پاکستانی ہونا چاہیے ، اس قانون کے تحت ڈپٹی گورنر یا بورڈ ممبر غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ قانون کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک اب 10 سال تک براجمان رہ سکتے ہیں ، بل کے تحت گورنر و ڈپٹی گورنر خود اپنی تنخواہیں مقرر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منافع خوری اور سٹے بازی کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ، حکومت کے فیل وزیر پچھلی حکومت میں کیڑے نکال رہے ہیں ، وزیر کسی وزارت میں فیل ہوتاہےتواس سےبڑی وزارت دی جاتی ہے ، گیس بحران کےذمے دارتوانائی پالیسی پرلیکچردے رہے تھے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More