ایشیز کے پانچویں ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

ایشیز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 241 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

کھیل کے دوران دن آسٹریلیا کی پوری ٹیم 303 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ اور مارک ووڈ نے 3،3 جب کہ اولی رابنسن اور کرس ووکس نے 2،2 وکٹیں لیں۔

انگلینڈ کی بیٹنگ پھر ناکام

ایشیز کے پانچویں اور آخری میچ کی پہلی اننگز میں بھی انگلینڈ کے بلے باز اچھی کاکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور پوری ٹیم صرف 188 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرس ووکس نے بنائے انہوں نے 36 رنز کی باری کھیلی۔

اس کے علاوہ جوئے روٹ نے 34، سیم بلنگز نے 29، ڈیوڈ میلان نے 25، زیک کرولی نے 18، مارک ووڈ نے 16 اور اولی پوپ نے 14 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جان سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 3 جب کہ اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

115 رنز کی برتری کے ساتھ آسٹریلیا کی دوسری اننگز

آسٹریلیا نے 115 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کردی لیکن اسے بھی ابتدا میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح انگلینڈ پہلے ہی ایشیز سیریز ہار چکا ہے، آسٹریلیا کو 3 صفر کی برتری حاصل ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More