جیلوں میں طاقتورطبقےکی من مانیاں،قیدیوں سےرقم لےکرسہولیات فراہم کرنےکاانکشاف

سماء نیوز  |  Jan 15, 2022

ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق کی رپورٹ میں جیلوں میں طاقتور طبقے کی من مانیوں سمیت قیدیوں سے پیسے لے کرسہولیات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی انسانی حقوق کی سربراہی میں جیلوں کا دورہ کرنے والی ٹیم کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں جیل حکام نے تسلیم کیا ہے کہ  ان پرایلیٹ کی جانب سے شدید سیاسی دباؤ ڈالاجاتا ہے۔

بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباؤ پراڈیالہ جیل میں  رکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں بھکرجیل کے قیدی نےجیل انتظامیہ کو رقوم منتقلی کے شواہد بھی فراہم کردیئے۔ قیدی کے بھائی نے جیل اردلی کوایزی پیسہ سے 1 لاکھ 40 ہزار روپےدینے کے ثبوت دیئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیل حکام سِرے سے انسانی حقوق سے واقفیت ہی نہیں رکھتے اور جیل کے میٹنگ رجسٹر میں بھی قیدیوں کےساتھ امتیازی سلوک کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اعلیٰ حکام کو جیل کے دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے وہ حقیقت میں نہیں ہوتا۔ جیل میں قیدیوں کے ساتھ زورزبردستی کا سلوک کرکےحکام ان سے مالی فوائد لیتے ہیں۔

رپورٹ میں جیل حکام کی انسانی حقوق سے متعلق تربیت کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More