کراچی:کلفٹن میں پولیس لائن پارک کی تزین وآرائش کاکام جاری

سماء نیوز  |  Jan 15, 2022

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ ڈاکٹرافشاں رباب سید کی ہدایت پر محکمہ باغات کی جانب سے ایس ٹی 9  پولیس لائن پارک بلاک 7  کلفٹن کی تزین و آرائش کاکام جاری ہے۔

پولیس لائن کے پارک میں پودے لگانے، باؤنڈری کی مرمت اور واکنگ ٹریک کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اوراب نئی گھاس لگانےکیلئے کھاد اور مٹی ڈال دی گئی ہے۔

پارک کے اندراور اطراف میں فٹ پاتھ کی ریپئرنگ مکمل کرلی گئی ہے۔اس کےعلاوہ پارک کی دیواروں پر رنگ روغن کا کام کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ پارک کافی عرصے سے بنجرتھا اورعلاقے کے دورے کے موقع پرایڈمنسٹریٹرساؤتھ ڈاکٹرافشاں رباب نے پارک کی ناگفتہ صورتحال کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ باغات کو پارک کو اس کی اصل حالت میں لانے کی ہدایت دی تھی۔

اس حوالےسےایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید کاکہنا تھا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پارکس نہ صرف عوامی توجہ کا مرکز بنتے ہیں بلکہ ان سے علاقوں کی خوبصورتی میں بھرپوراضافہ ہوتاہے۔

میونسپل کمشنر اخترعلی شیخ کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کو جدیدخطوط پربروئے کار لاتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے سامان کے معیارکا خاص خیال رکھا جائے اور منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا سختی سے خیال رکھا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More