عمرعطاء بندیال کی چیف جسٹس کے عہدے پرتعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

سماء نیوز  |  Jan 17, 2022

 وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 جسٹس عمر عطاء بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں وہ 2 فروری کو چیف جسٹس کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 13 جنوری کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس عمر عطاء بندیال کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری2022ء کو ریٹائر ہوجائیں گے، ان کی جگہ سینئر ترین جج جسٹس عمر عطاء بندیال اگلے چیف جسٹس سپریم کورٹ ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More