میرے گھر والوں کو کچھ نہیں ہونا چاہیے ورنہ ذمہ دار آپ ہوں گے ۔۔ وقار زکاء نے عمران خان پر سنگین الزامات لگا دیے، دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

وقار زکا نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے ہیں، سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر مجھے، میرے اہلخانہ کو کچھ بھی ہوا تو اس کے زمہ دار عمران خان آپ ہونگے۔

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے مشہور شخصیت وقار زکاء کہنا تھا کہ 10 جنوری کو مجھے فون آتا ہے اور کہتے ہیں کہ آپ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پاکستان میں بین ہونے دو۔

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس خبر سے متعلق معلومات ہم نے پبلک ٹی وی سے حاصل کیں ہیں ۔

اور جب کیس چلے تو اس سے پیچھے ہٹ جانا یہ سارا کام وزیراعظم عمران خان صاحب نے رضا باقر کے کہنے پر کیا ہے مگر آپ نے میری فیملی کے ساتھ جو کچھ کیا وہ بہت غلط تھا اب سے ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پھر میں بنی گالا آؤں گا۔

اور اگر آپکو مجھ سے کوئی مسئلہ ہے تو مجھے آپ کہیں میں ہر چیز کیلئے تیار ہوں۔

مزید یہ کہ میں ایسا نہیں ہونے دوں گا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی پر ہمیشہ کیلئے بین لگ جا ئے۔

کیونکہ یہ واحد طریقہ ہے ملک کی غریب قوم کا پیسہ کمانے کا لیکن خان صاحب یہ چاہتے ہیں کہ یہ قوم صدقہ زکات سے آگے نہ نکلے او ر یہ ایک امیروں والی سوچ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More