معروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی اور عالمی فاسٹ فوڈ چین، برگر کنگ جرمنی کے سی ای او کی Apricart کے آن لائن گروسری اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری

ہماری ویب  |  Jan 18, 2022

کراچی – 18 جنوری، 2022:آن لائن گروسری فراہم کرنیوالا معروف سٹارٹ اپ Apricart، اعلی معیار کی کھانے پینے کی اشیاء سستے داموں فراہم کر رہاہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

جبکہ سٹارٹ اپ کے ساتھ شراکت داری کے لیے نامور ملکی و عالمی سطح کے کاروباری اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان میں شعبہ فنانس کے ایک بڑے نام،JSگروپ کے بانی جہانگیرصدیقی بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں Apricart نے کراچی اور پشاور کے رہائشیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے دال، چاول، چینی اور مسالوں جیسی بے شمار اشیاء خوردونوش کی انتہائی کم قیمت پر فراہمی کے لیے ”جھان“ کے نام سے ایک برانڈ متعارف کرایا تھا۔

جے ایس گروپ کے بانی اورمعروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی، پاکستان کے مالیاتی شعبہ کے ایک معزز رکن ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری اداروں کے زبردست حامی سمجھے جاتے ہیں۔

Apricart کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خالد میمن نے اس حوالے سے کہاکہ،”بطور سرمایہ کار اور بورڈکے مشیر کے طورپرجہانگیر صدیقی کا ساتھ ملنے پر ہمیں فخر ہے۔Apricart کے ذریعے ہم نہ صرف سستے داموں اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کررہے ہیں۔

بلکہ ہم مقامی صنعتوں کی ترقی کے لیے ایک منفرد کاروباری ماڈل بھی سامنے لا رہے ہیں۔ بہترین کاروباری طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم اپنے سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر Apricart کوترقی کی نئی بلندیوں تک لے کرجارہے ہیں۔“

Apricart کے کاروباری ماڈل میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست میں دیگر نمایاں ناموں میں ایک بین الاقوامی کاروباری نام کارنیلیس ایورکے (Cornelius Everke) ہے جوجرمنی میں عالمی فاسٹ فوڈ چین برگر کنگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔

حالیہ برسوں میں پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صرف 2021 میں مقامی کاروباری اداروں کے لیے مجموعی طور پر 300ملین ڈالر سے زائد کی فنڈنگ سامنے آئی ہے۔ اس رقم کا ایک بڑا حصہ خریداری، ادائیگیوں اورسروسزکے لیے بڑھتے ہوئے ای کامرس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مشتمل ہے۔

اس وقت ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ایسے میں Apricart ایک ایسا امید افزا،ای کامرس کا پلیٹ فارم ہے جو گروسری کے بھاری اخراجات سے کسی حد تک ریلیف دے رہا ہے۔

Apricart اپنی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے کراچی اور پشاور میں آن لائن گروسری ڈیلیوری کی سروسز فراہم کررہا ہے جس کی بدولت خریدارطویل قطاروں کی پریشانی کے بغیر،براہ راست اپنے گھر کی دہلیز پر آرڈر وصول کرسکتے ہیں۔

Apricart کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ان کا خرید کردہ سامان بغیر کسی ڈلیوری چارجز کے ان کے گھر تک پہنچاتاہے جبکہ اس میں کم از کم آرڈر کی رقم کی شرط بھی نہیں ہے۔ Apricart جلد ہی پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی گروسری کی آن لائن اور سستی خریداری کا سلسلہ شروع کرنے جارہا ہے۔مزید تفصیلات کے لیے Apricart کی آفیشل ویب سائٹ پر ملاحظہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More