کراچی میں گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

ہماری ویب  |  Jan 19, 2022

“بچے گھر کی چھت پر موجود تھے انھوں نے دیکھا برابر والے گھر میں گدھے کے دو کٹے ہوئے سر رکھے ہیں اور ساتھ ہی گوشت بن رہا ہے۔ تھوڑی دیر میں محلے میں شور ہونے لگتا ہے اور 15 پر کالی کی جاتی ہے جس کو سن کر وہ لوگ گدے کے سر ہٹا کر گائے کے سر اور کھر لا کر رکھ دیتے ہیں جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کافی پرانے ہیں۔ اگر بننے والے گوشت کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائے تو پتا چل جائے گا کہ وہ گوشت گدھے کا ہے“

یہ کہنا ہے ان لوگوں کا جنھوں نے اپنی آنکھوں سے پڑوس میں گدھے کا گوشت بنتے دیکھا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فور کے چورنگی کے قریب ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں گدھے باندھنے کے بعد ان کا گوشت کاٹنے اور کھلائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

پولیس کی تفتیش جاری ہے

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے خود دیکھا ہے کہ دو دن میں گدھوں کی تعداد 11 سے 7 ہوگئی جبکہ ان کا کٹا ہوا سر انھوں نے خود دیکھا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ وہاں گدھے ذبح کرکے ان کا گوشت بنایا جارہا تھا جبکہ پولیس نے جن لوگوں کو حراست میں لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ گدھے ان کے ہیں اور ہال خالی ہونے کی وجہ سے انھوں نے باندھے تھے البتہ پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More