فینز مجھے دیکھنا چاہتے ہیں، میں سپر لیگ میں ان کے سامنے ہوں گا،محمد عامر

بول نیوز  |  Jan 19, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر  محمد عامر نے کہا ہے کہ فینز مجھے دیکھنا چاہتے ہیں،میں سپر لیگ میں ان کے سامنے ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق  فاسٹ بالر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ مجھے چیلنجز پسند ہیں، تنقید سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور اسے مثبت لیکرمحنت کرتا ہوں۔

این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں کراچی کنگز کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ بطور کرکٹر ہمارا کام ہے کہ پرفارمنس پرتوجہ دیں، میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ہونے والی تنقید کا اپنی پرفارمنس سے جواب دوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل7 میرے لیے اہم ہے، سیزن میں پرفارمنس دوں گا، ایک وقت میں ایک چیز کے متعلق ہی سوچتا ہوں ،باقی مستقبل کا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، اس وقت میری تمام تر توجہ پی ایس ایل پر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی کپتان بابراعظم کا کراچی کنگز کی قیادت سنبھالنا خوش آند ہے، پی ایس ایل میں بھی ان کے قیادت کرنے سے ہماری ٹیم کو فائدہہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ بطور کپتان بابراعظم کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔

محمد عامر  کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو مقابلوں سے پہلے پریکٹس ملنا اچھا ہے، وسیم اکرم ہمیشہ سے میرے آیڈیل رہے ہیں، جب بھی کوئی مسلہ ہوتا ہے تووسیم اکرم سے رابطہ کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے نیک تمنائیں ہیں، ویرات نے اپنے لیے اور بھارت کیلئے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور کپتانی چھوڑنا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More