اے این ایف کی مٹیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی

بول نیوز  |  Jan 20, 2022

اے این ایف نے بھٹ شاہ سٹی، مٹیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ادارے کے ترجمان نے کارروائی کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ دورانِ تلاشی 2 عدد کاروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے اور 141 کلو گرام چرس دونوں گاڑیوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دورانِ کارروائی نصیرآباد کے رہائشی میر موہد اور غلام رسول نامی دو ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More