بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت شہر کی روشنیاں بحال کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

بول نیوز  |  Jan 20, 2022

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت شہر کی روشنیاں بحال کررہے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع شرقی اور شاہراہ فیصل کے مختلف انڈر پاسز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نے فوزیہ وہاب انڈر پاس اور دیگر انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایم سی شرقی کے انجنئیر امتیاز بھٹو نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ضلع شرقی اور شاہراہ فیصل کے تمام انڈر پاسز کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اور انڈر پاسز پر لائٹنگ بھی کی جارہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سی شرقی نے لائٹنگ سے گرین کردیا، رات کے اوقات میں لائٹنگ کے باعث انڈر پاسز انتہائی خوبصورت مناظر پیش کر رہے ہیں۔

مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت شہر کی روشنیاں بحال کررہے ہیں، بلاول بھٹو کا یہ خواب جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور یہ شہر ایک مرتبہ پھر جگمگا اُٹھے گا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More