اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی سے 3 سالہ بچہ ڈرپ لگنے سے دم توڑگیا

بول نیوز  |  Jan 20, 2022

اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی سے پیٹ اور سردرد میں مبتلا تین سالہ بچہ ڈرپ لگنے سے دم توڑگیا۔

بھٹ شاہ اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی سے پیٹ اور سردرد میں مبتلا تین سالہ بچہ ڈرپ لگنے سے دم توڑگیا، ورثاء کے احتجاج پر ڈاکٹر نے گارڈ کی مدد سے بچے کے متاثر والد کو اسپتال سے نکال دیا۔

بھٹ شاہ کے سرکاری رورل ہیلتھ سینٹر میں لیڈی ڈاکٹرشرمیل کی مبینہ لاپرواہی اور غفلت سے پیٹ اور سرکے درد میں مبتلا معصوم 3 سالہ بچہ نریش کمارکو ڈرپ لگائی گئی تو دم بچہ دم توڑگیا۔

جاں بحق معصوم بچہ کے والد لچھمن داس نے خواتین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایہ کے لیڈی ڈاکٹر نے جب اسسٹنٹ سے بچے کو ڈرپ لگائی تو بچے کی حالت بگڑگئی، بچہ دم توڑگیا.

جب احتجاج کیا تو لیڈی ڈاکٹر نےگارڈز کی مدد سے دھکے دے کر نکالتے ہوئےایمبولینس میں روانہ کردیا، انہوں نے  حکام بالا سےانصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاہے.

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More