گزشتہ سال عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بند کی گئی ترکی کی مشہور سیاحتی ٹرین سروس دوبارہ بحال کر دی گئی۔ترکی کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر کے لئے دنیا بھر کے سیاح اس ٹرین کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ٹرین ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے قدیم اور تاریخی شہر کارس کا 1300 کلومیٹر طویل سفر 32 گھنٹے میں طے کرتی ہے۔ اس دوران ٹرین ترکی کے برفیلے اور میدانی علاقوں سے گزرتی ہے۔ٹرین آرمینیا اور جارجیا کے سرحدوں کے قریب سے بھی گزرتی ہے۔ ترکی کے اسٹیٹ ریلوے کے ڈائریکٹر حسن کے مطابق یہ ٹرین سروس دنیا کی چار بہترین سیاحتی ٹرین سروس میں سے ایک ہے۔نو بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں سیاحوں کے لئے تمام جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، مسافروں کے آرام کے لئے ٹرین میں سونے کی مناسب جگہ بھی فراہم کی گئی ہے۔اسٹیٹ ریلوے کے ڈائریکٹر حسن کے مطابق ٹرین ہفتے میں دو بار انقرہ سے کارس تک کا سفر طے کرے گی، اس دوران ٹرین ترکی کے برفانی علاقوں سے بھی گزرے گی۔حسن کے مطابق ٹرین کا یہ روٹ روس کے مشہور ٹرانس سائبیرین ریلوے جیسا ہی ہے۔ٹرین میں ڈائننگ کار کی سہولت بھی ہے جو رات کے اوقات میں نائٹ کلب طرز پر مسافروں کے لئے سروس فراہم کرتی ہے۔ترکی کی یہ ٹرین سروس مقبولیت میں سب سے آگے ہے ، مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کے لئے یہ ٹرین سروس ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ Square Adsence 300X250