ای سی سی نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی

بول نیوز  |  Jan 21, 2022

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری دیدی ہے۔

داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی بھی منظوری دی ہے ، لواحقین کو سرکاری طور پر 11.6 ملین ڈالر بطور خیرسگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

ربی سیزن کیلئے یوریا کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ایس این جی پی ایل سے وابستہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو مارچ تک گیس کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی ہے، اس عرصے کے دوران پلانٹس کو 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس ملے گی۔

ای سی سی اجلاس میں 5 جی اسپیکٹرم کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کرنے، پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل، نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ اور ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کے منضوبوں کیلئے 7.85 کروڑ، ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 6 کروڑ اور ایف سی ہیڈکوارٹرز نارتھ کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کیلئے 30 لاکھ کی منظوری بھی دی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More