چینی موبائل کمپنی ویوو نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور کم بجٹ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ویوو وائے 21 اے کے نام سے پیش کیا گیا یہ فون گزشتہ سال دسمبر میں لانچ کیے گئے ویوو وائے 20 اے کا پیش رو ماڈل ہے ۔ویوو وائے 21 اے کی اسپیفیکیشنزویوو نے اس ماڈل میں 6.51 انچ کا ٹچ اسکرین ڈسپلے دیا ہے جو کہ 720×1600پکسلز اور 20:9 کے اسپیکٹ ریشو کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ویوو وائے 21 اے میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 ایس او سی پروسیسر کے ساتھ 4 گیگا بٹس ( ایک جی بی ریم ورچوئل) ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، پروسیسر اور ریم کا یہ اشتراک استعمال کنندگان کو بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔انٹرنل میموری کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹیرا بائٹ تک مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ویوو نے اس ماڈل میں عقبی حصے پر دو کیمرے دیے ہیں جن میں سے ایک 13 میگا پکسلز کا مرکزی کیمرا جب کہ 2 میگا پکسلز کا میکرو کیمرا ہے۔ عقبی کیمرا سیٹ اپ میں آٹو فوکس کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔سیلفی کے شوقین افراد کے لیے سامنے کی طرف 8 میگا پکسل کا کیمرا ہے۔آپریٹںگ سسٹم اینڈروئیڈ 11 کی بنیاد پر بننے والے ویوو کے فن ٹچ او ایس پر چلنے والے وائے 21 اے میں18 واٹ چارجنگ سپورٹ کرنے والی 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقت ور بیٹری دی گئی ہے جو متعدل استعمال پر تقریباً پورے دن کا بیک اپ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مڈنائٹ بلیو اور ڈائمنڈ گلو کلر میں متعارف کرائے گئے اس ڈیول سم فون کا وزن 182 گرام ہے۔ویوو وائے 21 اے میں وائی فائی، بلیو ٹوتھ ورژن 5.0، مائیکرو یو ایس بی اور ایف ایم ریڈیو بھی دیا گیا ہے۔اگر سینسرز کی بات کی جائے تو وائے 21 اے ایکسلیرو میٹر، ایمبیانٹ لائٹ سینسر، کمپاس، میگنیٹو میٹر، جائرواسکوپ، پراکسیمیٹی اور فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ Square Adsence 300X250