پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا اینتھم جاری، ویڈیو دیکھیں

سماء نیوز  |  Jan 24, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ترانہ ریلیز کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اس ترانے کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جو کوک اسٹوڈیو 14 کےایسوسی ایٹ پروڈیوسر بھی ہیں۔

آگے دیکھ کے عنوان سے بنائے گئے اس ترانے کو آج ریلیز کردیا گیا۔

یہ پی ایس ایل کے لیےعاطف اسلم کا پہلا اور آئمہ بیگ کادوسرا ترانہ ہے جو اس سے قبل 2 بارکرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کر چکی ہیں۔

  علی ظفر کا پی ایس ایل کیلئے گانا میلہ لوٹ لیا

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کاآغاز 27 جنوری 2022 سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More