سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو دوسری بار جیل

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

قربِ قیامت کی نشانی کہیں یا ظلم کی انتہا، کہ ایک باپ کو دوسری بار اپنی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نکول نامی ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان بیان کرنے ہمت کی ہے۔

نکول نے بتایا کہ ان کا رچرڈ نامی درندہ صفت باپ بچپن میں ہی سے انہیں جنسی بربریت کا نشانہ بناتا آرہا ہے۔

نکول نے بتایا کہ جب اس شخص کے شیطانی کرتوت کا علم ان کی ماں کو ہوا تو انہوں نے اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی۔

جس کے بعد رچرڈ کو جرم ثابت ہونے پر عدالت سے 4 سال قید کی سزا سنائی۔

معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا، بلکہ رچرڈ کے جیل جانے کے بعد نکول کی پرورش کا ذمہ ان کی والدہ پر آیا۔

لیکن جب نکول 9 سال کی ہوئیں تو ان کی ماں کا انتقال ہو گیا اور وہ مجبوراً دوبارہ اپنے باپ کے پاس جا کر رہنے لگیں۔

یہاں سے اس سابقہ بربریت اور حیوانی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔

جیل کی ہوا کھانے کے باوجود رسرڈ نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کو اسی طرح زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور 15 سال کی عمر تک اس کے ساتھ درندگی کرتا رہا۔

لیکن برداشت آخر کب تک، چھ سال تک باپ کی حیوانیت کا  ظلم سہنے کے بعد نکول نے بالآخر پولیس کو اطلاع کر دی، جس پر رچرڈ کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا اور عدالت نے اس بار اسے نو سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔

اٹھارہ سالہ نکول نے بتایا کہ ‘دوسری بار جب وہ اپنے باپ کے پاس رہنے گئی تو وہ اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا اور اپنے جیل جانے کا مورد الزام ٹھہراتا تھا۔’

نکول نے کہا کہ ‘وہ ایسی باتیں کرتا جس سے میں واقعی اس کے جیل جانے اور ماں باپ کی علیحدگی کا ذمہ دار خود کو سمجھنے لگی تھی۔’

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More