برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ آنے والے ویکسین شدہ افراد کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کر دے گی۔بورس جانسن کی جانب سے اس اعلان کو سفری انڈسٹری نے نارمل حالات کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔جانسن کا کہنا تھا کہ یہ دِکھانے کے لیے کہ یہ ملک کاروبار کے لیے، سیاحوں کے لیے کھلا ہوا ہے، آپ لوگ یہ تبدیلی دیکھیں گے کہ جن کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگی ہوں گی ان کا برطانیہ آنے پر ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔ٹرانسپورٹ سیکریٹری اس اصول میں تبدیلی کے متعلق مزید تفصیلات دیں گے۔ایئر لائن انڈسٹری باڈی ایئر لائنز یو کے کے چیف ایگزیکٹتِو ٹِم ایلڈرسلیڈ کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً دو سال قبل کووڈ کی ابتدائی پابندیوں کے اطلاق کے بعد سے، آج کا اعلان مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے بین الاقوامی سفر کو نارمل حالات کی جانب لے کر جائے گا، کم از کم ملکی معیشت کو راہ پر لائے گا۔فی الحال جنہوں نے کم از کم دو ویکسین خوراکیں لگوائی ہوئی ہیں انہیں برطانیہ میں داخل ہونے سے دو دن کے اندر ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔وہ لوگ جو غیر ویکسین شدہ ہیں انہیں ٹیسٹنگ اور کوارنٹائن کے سخت قوانین کا سامنا ہوتا ہے۔برطانوی حکومت نے اس ماہ کے شروع میں سفری پابندیوں میں پہلے ہی نرمی کر دی تھی۔ حکومت نے برطانیہ سفر کرنے سے قبل ٹیسٹ کرانے کو ختم کیا تھا اور برطانیہ پہنچنے کے بعد لیب سے مصدقہ پی سی آر ٹیسٹ کو، سستے ریپڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ سے بدل دیا تھا۔ Square Adsence 300X250