مونی رائے کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے نے بالآخرکار اپنی شادی کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مونی رائے 27 جنوری کو گوا میں اپنے قریبی دوست سورج نمبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

مونی رائے کے مداح انہیں دلہن کے روپ میں دیکھنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جس پر مونی رائے نے آخر کار ایک بڑا اشارہ چھوڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مونی رائے کو ایک سیلون کے باہر دیکھا گیا، انہیں فوٹوگرافرز کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا جس پر مونی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا، “شکریہ”۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی اور سورج دبئی میں شادی کرنے والے تھے لیکن یہ جوڑی اب گوا میں میں شادی کرے گی وہ گوا کے ایک ہوٹل میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے مہمانوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ لائیں اور کہا جارہا ہے کہ کرن جوہر، ایکتا کپور، منیش ملہوترا اور آشیکا گوراڈیا تصدیق شدہ مہمانوں میں شامل ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مونی ذاتی طور پر انتظامات کو دیکھ رہی ہیں۔

ساتھ ہی مونی رائے فلم ’’براہمسترا‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو 9 ستمبر 2022 میں ریلیز ہوگی فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More