کھانا دیر سے کیوں لائے ؟ ہوٹل پر آئے گاہک ویٹر سے لڑ پڑے

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

کھانا دیر سے لانے پر ہوٹل پر آئے گاہک ویٹر سے لڑ پڑے اور لاتوں مکوں تھپڑوں اور گھونسوں کے آزادانہ استعمال کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

رحیم یار خان میں ایک عیجب و غریب واقعہ سامنے آیا جہاں کھانا دیر سے لانے پر ہوٹل پر آئے گاہک آپے سے باہر ہوگئے اور ویٹر سے لڑ پڑے۔

کھانا دیر سے لانے پر گاہکوں اور ہوٹل ملازمین کے درمیان جھگڑا ہوا، لڑائی میں لاتوں مکوں تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، ہوٹل پر لڑائی کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

عوام نے بیچ بچاؤ کرکے لڑائی ختم کروادی جب کہ کھانے کے ہوٹل پر لڑائی کا واقع ریلوے اسٹیشن روڈ پر پیش آیا۔

یاد رہے 21 جنوری کو بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب چائے کی پیالی دیر سے ملنے پر 3 گروپ  لڑ پڑے اور ایک دوسرے کے سر پھاڑ دیئے جس سے  25 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس اہلکاروں سے بھی الجھ پڑے۔

چائے کی پیالی میں طوفان  تو سنا تھا لیکن سجاول میں تو چائے کے کپ پرسونامی آگیا اور بس اسٹاپ پر چائے کی چسکیوں  کا انتظار طویل ہوا تو 3 گروپ  گتھم گتھا ہوگئے، سید، بھٹی اور ماچھی برادری  کے افراد  نے لاٹھیوں لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

ایک دوسرے کے سرپھاڑ دیے جس سے  25 افراد زخمی ہو گئے، یہی بس نہ ہوا جب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں نے اسپتال کو بھی اکھا ڑا بنالیا جب کہ پولیس اہلکاروں سے بھی  لڑ پڑے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے اسپتال پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کیا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More