پی ایس ایل کے کون سے کھلاڑی آئی پی ایل بھی کھیلیں گے ؟

بول نیوز  |  Jan 28, 2022

پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے اوور سیز کھلاڑیوں میں سے چھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو آئی پی ایل کی بھی زینت بنیں گے۔یہ کھلاڑی آئی پی ایل 2022 کے میگا آکشن میں 10 فرنچائز کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کی کارکردگی ہی انہیں آئی پی ایل میں زیادہ معاوضہ دلانے کا سبب بنے گی۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل سیزن 7 میں لاہور قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں، راشد خان آئی پی ایل کی نئی فرنچائز احمد آباد نے 15 کروڑ بھارتی روپے میں پہلے ہی خرید لیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑی 33 سالہ اوپنر الیکس ہیلس بھی آئی پی ایل میں شرکت کریں گے ، الیکس 2018 میں بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔

پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے لیونگسٹون بھی آئی پی ایل فرنچائزرز کی عقابی نگاہوں کو مرکز ہیں وہ بطور آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 7 میں لاہور قلندر کے فل سالٹ ، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر جوئے کلارک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے جیمس ونس بھی آئی پی ایل 2022 کے متوقع کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ان چھ کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر اوورسیز کھلاڑی بھی پی ایس ایل میں عمدہ کھیل پیش کر کے انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائزرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More