بلاول بھٹو نے کراچی کنگز کی ٹیم جوائن کرلی؟

بول نیوز  |  Jan 28, 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کل دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے میچ سے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

ایک جانب شائقین نے پہلے میچ کو کراچی کنگز کی سست رفتار بیٹنگ کی بدولت انتہائی بورنگ میچ قرار دیا لیکن دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بالر محمد عمران جونیئر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

شائقین کرکٹ نے محمد عمران جونیئر کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے حد درجہ مشابہت  پر ٹوئیٹر پر میمز شیئر کرنا شروع کردیے۔

بعض شائقین اس تذبذب کا شکار رہے کہ یہ محمد عمران جونیئر ہیں یا بلاول بھٹو۔

Bilawal Bhutto .. 🤔#KKvMS #PSL7 pic.twitter.com/iWSCN6dc6c

— Qasim Naqvi (@SQRNaqvi) January 27, 2022

ایک صارف نے لکھا کہ بلاول بھٹو جذبات میں آکر خود ہی میدان میں آگئے۔

Bilawal Bhutto jazbat mein akar khud maidan mein utar aye. pic.twitter.com/oDIpmOOeq2

— مبشر (@Mubbashir_09) January 27, 2022

ایک ٹوئیٹر صارف نے بلاول بھٹو اور محمد عمران جونیئر کی تصویر لگاکر لکھا کہ ’بلاول بھٹو اصل میں اور بلاول بھٹو پی ایس ایل میں‘۔

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto In Real 🤫 In PSL 😂#PSL2022 #PSL #PSL7 #KKvsMS pic.twitter.com/XnIP3ZpPel

— 𝐔𝐦𝐚𝐢𝐫 𝐒𝐡𝐚𝐡𝐢𝐝 𝐁𝐮𝐭𝐭 🌸 (@TheUmairButt) January 27, 2022

ایک صارف نے محمد عمران جونیئر کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بلاول بھٹو اصل اکاؤنٹ سے آؤ‘۔

Bilawal bhutto Real account se aa https://t.co/BI3ZS88ZBi

— 𝓜𝓮𝓱𝔀𝓲𝓼𝓱 𝓜𝓲𝓻𝔃𝓪 ✨ (@EngineerLarki) January 27, 2022

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More