نیوی سیلنگ کلب اورفارمز فیصلے کیخلاف وزارتِ دفاع کی انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض

بول نیوز  |  Jan 28, 2022

عدالت میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں چیف جسسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیوی سیلنگ کلب اور فارمز فیصلے کے خلاف وزارتِ دفاع  نے انٹراکورٹ اپیل دائر کی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔

انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی کہ فیصلے میں نیوی اور مسلح افواج کے خلاف ڈیکلریشن کالعدم قرار دی جائیں۔ وزیراعظم کی 1992 کی ہدایات پر واٹر اسپورٹس سنٹر کی سہولت قائم کی۔

اپیل میں کہا گیا کہ آئین میں واضح طور پر یہ بھی نہیں لکھا کہ وطن کی حفاظت میں جان دینی ہے۔ آئین وطن کے دفاع کا کہتا ہے لیکن اپنی جان دینے یا دشمن کی جان لینےکا نہیں۔ آئین میں یہ نہیں لکھا پھر بھی وطن کی دفاع میں جان دیتے بھی ہیں لیتے بھی ہیں۔

انٹرا کورٹ اپیل کے مطابق کیا سپاہی واپس آ جایا کریں کہ آئین سے انحراف کیے بغیر دفاع ممکن نہیں تھا؟ فیصلےمیں دی گئی ڈیکلیریشنز مورال میں کمی کا سبب بنی ہیں۔ سنگل بنچ کے سات جنوری کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

چیف جسٹس نے نیوی سیلنگ کلب گرانے اور فارمز کا قبضہ سی ڈی اے کو لینے کی ہدایت کی تھی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More