پاکستانیوں کی معلومات چرانےکیلئےدیشا نامی ایپ کےاستعمال کاانکشاف

سماء نیوز  |  Feb 03, 2022

پاکستانیوں کی معلومات چرانے کیلئے دیشا نامی ایپ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مراسلہ تحریر کرکے محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فوری طور پر دیشا نامی نیویگیشن ایپ کو بند کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

اس ایپ کے ذریعےصارف کے سسٹم ڈیٹا اسٹور، میسجز اور لوکیشن تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صارف کے علم میں لائے بغیر اہم معلومات کی رسائی کو روکا جائے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین  نیوی گیشن کا استعمال کرتے ہیں تاہم  دیشا نامی ایپلیکیشن گوگل پلے اسٹور پر موجود نہیں ہے اور اس کو تھرڈ پارٹی سرور کے زریعے انسٹال کیا جاتا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ ایپلی کیشن کے یوزر فیڈ بیک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورمستقبل میں ایپلیکیشن کے بڑھتے ہوئےاستعمال کو روکنے کیلئے بندش کا فیصلہ کیا جائے۔

یہ بھی کہا گیا کہ سرکاری ملازمین نامعلوم ذرائع سے انسٹال کی جانے والی ایپلیکیشنز کو بلاک کردیں اور کسی بھی ایسے لنک پر کلک نہ کریں جس میں لالچ شامل ہو۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ایپلیکیشن انسٹال کرنےسےپہلے پرائیویسی پالیسی ضرور دیکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More