سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کردیا

سماء نیوز  |  Feb 21, 2022

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک سال قبل اعلان کردہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل‘ رواں ہفتے سے شروع ہونے والا ہے۔

اتوار کو ایپل کے ایپ اسٹور پر ‘ٹروتھ سوشل‘ کو امریکی صارفین کے لیے دستیاب دکھایا گیا جہاں سے وہ اسے پری آرڈر کر سکتے تھے تاہم حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایپ پیر کے روز سے عام صارفین کےلیے دستیاب ہوگی۔

جرمن نشریاتی ادارے کے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کو مرحلہ وار شروع کیا جائے گا اور مار چ تک پوری دنیا میں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹروتھ اسپیشل کے ایک عہدیدار نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم اسے فی الحال 21 فروری سے ایپل ایپ اسٹور پر جاری کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایم ٹی جی کے ایگزیکٹیو ڈیون نونز نے فاکس نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایپل ایپ اسٹور پر اسے اس ہفتے سے شروع کر دیں گے۔ یہ ایک شاندار قدم ہو گا کیونکہ ہمارے پلیٹ فارم پر بہت سارے لوگ ہوں گے۔

ایک اندازے کے مطابق ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے اس پروجیکٹ کےلیے مبینہ طور پر 1.25ارب ڈالر کا فنڈ مختص کررکھا ہے جس کا استعمال وہ دیگر قدامت پسند سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مسابقت کرنے کے لیے کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More