نئی آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی ترقی

سماء نیوز  |  May 04, 2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ،ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستان کی ٹيسٹ اور ون ڈے رينکنگ ميں ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹيسٹ رینکنگ میں آسٹريليا نے پہلی پوزيشن مستحکم کرلی ہے۔ نئی رينکنگ ميں بھارت کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کا پانچواں  نمبر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔

ون ڈے کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے،بھارت کا چوتھا جب کہ پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ميں بھارت پہلے،انگلينڈ دوسرے اور پاکستان تيسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More