اسپین کی پاکستان کو 5-3 سے شکست

سماء نیوز  |  May 05, 2022

دورہ یورپ پر موجود پاکستانی ہاکی ٹیم کو اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 -5 سے شکست دے دی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے آخری میچ میں قومی ٹٰیم کا مقابلہ اسپین سے ہوا۔ دورہ یورپ کے دوران بدھ کو کھیلے گئے آخری میچ میں اسپین نے پاکستان کے خلاف تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں اسپین کو صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان کے مبشر اور رضوان نے شارٹ کارنر کی مدد سے ایک ایک گول اسکور کیا۔

قومی ٹیم میں شامل رانا وحید کی جانب سے فیلڈ گول کیا گیا۔ جس کے بعد اسپین کی ٹیم نے مزید دو گول کرکے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

دورے کے دوران اولمپیئن خواجہ جنید نے مینیجر، سیگفرائیڈ ایکمین نے ہیڈ کوچ، اولمپیئن وسیم احمد نے معاون کوچ، رچرڈ سنیچر نے ڈریگ فلیکر کوچ، باب جان ویلڈیف نے گول کیپر کوچ اور ندیم لودھی نے ویڈیو اینالسٹ کے فرائض انجام دیئے۔

پاکستان ٹیم کے دورہ یورپ کا یہ آخری میچ تھا۔ دورہ مکمل ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم پانچ مئی کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More